احمد امین مصری اور طنطاوی جیسے بعض دیگر افراد نے مہدویت کے جھوٹے دعویداروں کی جانب سے کی جانے والی بغاوتوں یا انقلابات کو جنگ وجدال اور مسلمانوں کی کمزوری کا عذر پیش کرتے ہوئے ظہور مہدی کے عقیدہ کو اس کی علت قرار دیا ہے
بعض لوگ آﺋمه اور امام زمان سے صرف دنیاوی مفادات اور دنیاوی جاه و منصب کی خاطر محبت کرتے هیں حتی که اگر امام زمان کے ظهور کےلیے دعا بھی کریں تو بھی اپنے دنیاوی طمع کی خاط رهے جیسا که امام صادق (ع)سے نقل هوا که همارے بارے لوگوں کی تین اقسام هیں:دو قسم وه لوگ هیں که جو جاه و مقام کی خاطر اور لوگوں کو ضرر پهنچانے کی خاطر هم اهل بیت سے محبت کا اظهار کرتے هیں اور تیسرا گروه (ایسا نهیں هے)هم اهل بیت میں سے هے اور هم ان سے هیں(تحف العقول ص۵۱۳)
هر زمانه میں ایک گروه نے مھدویت کے جھوٹے دعوے کیے یا دوسروں نے امام زمان (ع) کی طرف اپنی نسبت دی اور اس طرح مختلف فرقے ایجاد هوۓ-
اسی طرح غیبت صغری اور غیبت کبری میں ایسے لوگ بھی تھے که جنهوں نے امام کی خاص نیابت یا انکا وکیل هونے کے جھوٹے دعوی کیے یه دعوے مختلف صورتوں میں سامنے آۓ –