جب کبھی دجال کا تذکرہ ہوتا ہے ذہن پُرانے تصورات کی بنا پر فورا ًایک خاص شخص کی طرف متوجہ ہو جاتا ہے جس کے صرف ایک آنکھ ہے جس کا جسم بھی افسانوی ہے اور سواری بھی ۔جو حضرت مہدی کے عالمی انقلاب سے پہلے ظاہر ہوگا۔
لیکن دجال کے لغوی معنی ۱ اوراحادیث سے یہ استفادہ ہوتا ہے کہ دجال کسی خاص فرد سے مخصوص نہیں ہے ۔بلکہ ایک عنوان ہے جو ہر دھوکہ باز اور حیلہ گر ․․․پر منطبق ہوتا ہے ۔ اور ہراس شخص پر منطبق ہوتا ہے جو عالمی انقلاب کی راہ میں رکاوٹیں ایجاد کرتا ہے۔
|